NUKTADAAN

Reading: ‏۹۔ غیر آئینی مداخلت
Reading: ‏۹۔ غیر آئینی مداخلت

‏۹۔ غیر آئینی مداخلت

admin
2 Min Read

اگر کسی دوسرے جمہوری ملک میں ، ہائیکورٹ کے ایک یا دو نہیں، چھ ججز، اپنے چیف جسٹس کو نہیں، بلکہ جیوڈیشیل کونسل کو خط لکھے کہ عدالت کے سامنے سیاسی اور کاروباری مقدموں میں اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کیلئے، ایجنسیوں کی طرف سے مداخلت، دھمکی، ہراساں کرنا اور گھروں کی جاسوسی کرنے کے واقعات دو سالوں سے تواتر کے ساتھ ہورہے ہیں۔ حالانکہ ان کی اطلاع چیف جسٹس کو بر وقت کر دی گئی تھی لیکن ان کے سدباب کیلئے چیف جسٹس نے کوئی کاروائی نہیں کی، تو آپ کیا سمجھتے ہیں ، ایسے واقعات پر عدالت، حکومت، صحافت، وکلا برادری اور عوام الناس کا کیا رد عمل ہوتا ؟ 

کتنے لوگ مستعفی ہوچکے ہوتے، کتنی جلد تحقیقات شروع ہوچکی ہوتیں ، کتنے احتجاج ریکارڈ کئے گئے ہوتے اور تمام مجرموں کو کیسی سخت سزا دیدی گئی ہوتی۔

لیکن ایک طرف پورا پاکستان ہے اور دوسری طرف جرنیل۔ ان جرنیلوں کے کبر اور نخوت کے سامنے یہ تمام بلڈی سویلین کیا حیثیت رکھتے ہیں۔ انکے بقول یہ ملک ہمارا ہے ، اگر یہاں کسی کو رہنا ہے تو ذمّی بن کر رہنا ہوگا ۔ قانون بلڈی سویلین کے لئے ہے، ہمارا ہر عمل قانون سے بالا ہے

پوری ایجنسیاں ایسے ہی کاموں میں مصروف ہیں۔ اور یہ دہشتگردوں کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ جب چاہیں، جہاں چاہیں اپنی کاروائیاں کرتے رہیں ، خودکش حملوں، دھماکوں اور چوکیوں پر حملے کرنے کا اس سے بہتر کون سا موقع ہوسکتا ہے کہ جب ISI کا دھیان دہشتگردی کی روک تھام کے بجائے، سیاسی اور عدالتی معاملات میں مداخلت کرتے رہنا ہو۔

خالد قاضی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے