NUKTADAAN

Reading: ‏۱۵۔ سب کچھ یونہی رہے گا، یہی ہمارا مقدر ہے۔
Reading: ‏۱۵۔ سب کچھ یونہی رہے گا، یہی ہمارا مقدر ہے۔

‏۱۵۔ سب کچھ یونہی رہے گا، یہی ہمارا مقدر ہے۔

admin
4 Min Read

نکتہ چیں -۱۵
۱۷ اپریل ۲۰۲۴

سب کچھ یونہی رہے گا، یہی ہمارا مقدر ہے۔ ہم تھرڈ ورلڈ کنٹری ہیں، اور تھرڈ کلاس ہی رہیں گے۔ تم لکھنا لکھانا چھوڑ دو، اپنی توانائیاں ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ کھاؤ پیو اور خوش رہو ، نہ اپنا دل جلاؤ اور نہ دوسروں کے دلوں کو دلگیر کرو۔
یہ ڈانٹ سن کر میں بھی چُپکا نہیں رہا۔ میں نے عرض کی، کہ محترم،
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
ہمارا کام تو شمع جلانا ہے، تاکہ راستہ سجھائی دے
کہنے لگے، کوئی راستہ ہوگا تو سجھائی بھی دے گا، یہاں تو سارے راستے بند ہیں۔ تم پہیلیاں ہی بجھواتے ہو، سیدھے سیدھے بتاؤ کہ تمھارے پاس کونسا اللٰہ دین کا چراغ ہے کہ، جسکو رگڑتے ہی جن برآمد ہوگا اور وہ ، سارے معاملات درست کردے گا !
میں نے کہا شانتی رکھو سجنا، شانتی۔ غور سے سنو۔
میری رائے میں اگر چند اقدامات کردئیے جائیں کہ جن کے لئے موجودہ حالات کافی سازگار ہیں ، تو پاکستان کی سیاست کا پورا نقشہ ہی بدل سکتا ہے اور مستقبل کی نوید، دلگیر نہیں بلکہ دلبستہ دکھائی دے گی۔
فرمایا کہ نکالو اپنی پٹاری سے ، اور بتاؤ کہ کونسے عمل کئے جائیں کہ کفر ٹوٹے۔
میں نے اپنا مدعا بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان ہمت کرکے چند ضروری ترمیمات آئین میں کردیں تو انکے دور رس نتائج حاصل ہونگے۔
کہنے لگے کہ کچھ بتاؤ گے بھی یا کہانیاں بیان کئے جاؤ گے۔
میں نے انھیں مندرجہ ذیل اقدامات بتائے ۔

۱- سب سے پہلے تو وزیراعظم کا آرمی چیف مقرر کرنے کا سوابدیدی اختیار ختم کرکے، سینئر ترین جرنل کو ہی آرمی چیف تعینات کرنے کی ترمیم کر دینی چاہئے

۲-وزیر اعظم کے کسی بھی سول یا ملیٹری بیوروکریٹ ، بمعہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے اختیار کو بھی آئینی ترمیم سے ختم کردیا جائے

۳-کوئی بھی حاضر سروس جرنیل ISI کا چیف مقرر نہیں کیا جائے ۔ ISI کا چیف سول سروس سے تعینات کیا جائے اور وہ آرمی چیف کے بجائے وزیراعظم کو جوابدہ ہو۔

۴- کوئی بھی حاضر سروس جرنیل ، کسی بھی سول ادارے کا سربراہ مقرر نہیں کیا جائے اور یہ پابندی ریٹائر منٹ کے بعد بھی لاگو رہے گی

۵- عدلیہ کے ججز کی تعیناتی ، مجسٹریٹ سے لیکر، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک ، تمام ججز دنیا کے معمول کے مطابق، پارلیمنٹ کی منظوری سے تعینات کئے جائیں اور انکے تقرر کی کاروائی ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جائے۔

۶- عبوری حکومت کے قانون کو یکسر ختم کردیا جائے۔ تمام دنیا میں، حکومت وقت ہی کے زیر انتظام انتخابات ہوتے ہیں، یہ تماشا صرف پاکستان میں رچایہ جاتا ہے۔ اور اس تماشے کا موجد ضیاالحق تھا

۷- الیکشن کمیشن کے اختیارات میں اضافہ کرکے، حکومت وقت کو الیکشن سے کھیلنے کے مواقع مفقود کئے جائیں

۸- ججز اور جرنلز پر ریٹائرمنٹ کے بعد، کسی بھی عہدے ، بمعہ سفیر مقرر کئے جانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

خالد قاضی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے