NUKTADAAN

Reading: ‏۳۹۔ سپریم کورٹ کا فل بینچ
Reading: ‏۳۹۔ سپریم کورٹ کا فل بینچ

‏۳۹۔ سپریم کورٹ کا فل بینچ

admin
2 Min Read
https://www.facebook.com/UsmanGhaniPhotography

نکتہ داں – ۳۹

۲۲ جولائی ۲۰۲۴

سپریم کورٹ کا فل بینچ

آج میری صبح ہوتے ہی، خبروں پر نظر پڑی اور دل باغ باغ ہوگیا

میری ایک سینئر صحافی دوست سے بحث بھی ہوئی

انھوں نے مجھے کہا کہ یہ فیصلہ بھی اسٹیبلشمنٹ کی گیم کا حصہ نظر آتا ہے۔ وہ مجھ سے پوچھ رہی تھیں کہ آپ کو کونسی اچھائی نظر آگئی آج

میں نے ان سے کہا کہ بی بی، پاکستان کی سیاسی تاریخ خراب ہی اس رویے سے ہوئی ہے کہ جرنلوں نے عوام کے فیصلوں کو روند کر اپنے فیصلے ٹھونسے ۔ وہ چاہے ایوب ہو، یحیی ہو، ضیا ہو ، مشرف ہو ، باجوہ ہو ، فیض ہو یا آج کا عاصم منیر ۔ سب یہی کرتے آئے ہیں

اس فیصلے نے عوام کی رائے کو سند عطا کی ہے۔ میں قانون کا نہیں سیاست کا طالبعلم ہوں۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اگر ووٹ PTI کو دیا گیا تھا تو اس کا فائدہ بھی PTI کو ہی ملا

اب بال PTI کی کورٹ میں ہے۔ اسے سمجھنا چاہئے کہ دنیا ابھی باقی ہے۔ پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنے مخالفوں کے ساتھ گفت شنید کرکے معاملات کو بہتر کیا جائے۔ محض ہلڑ بازی کو وتیرہ نہ بنائیں

قاضی عیسٰی ہی کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا ہے

اگر وہ فل کورٹ نہ تشکیل دیتا اور اپنے سابق چیف جسٹسز کی طرح یا تو اس کیس کو لٹکائے رکھتا یا پھر اپنے چند ہم خیال ججوں کا بینچ بناکر اپنی رائے قوم پر تھونپتا تو کرسکتا تھا۔ اس نے نہ صرف فل بینچ بنایا بلکہ اس کیس کو بھی براہ راست TV پر نشر کیا

ہمیں مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر کے لوگوں کو امید دلانی چاہئے۔

خالد قاضی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے