نکتہ داں ۔ ۵۹
۱۶ اگست ۲۰۲۴
قتل عمد
پاکستان کی IT کی صنعت ، ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیت دنیا سے منوانے اور ملک کیلئے زر مبادلہ کمانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ لیکن IT کی صنعت کا وجود بنا انٹرنیٹ کے اس طرح ناممکن ہے جیسے بنا آکسیجن کے زندگی ۔ جس قدر بہتر، سریع اور قوی انٹرنیٹ سروس ہوگی، ہماری IT انڈسٹری اتنی ہی توانا ہوگی۔
جرنیلوں کی سیاست پر آواز میڈیا نہیں، سوشل میڈیا اٹھا رہا ہے۔ اور یہ کام انٹرنیٹ کے ذریعے ہو رہا ہے، لہٰذا انٹرنیٹ ہی کا گلا دبانے کیلئے اس پر فائر وال اربوں روپئے سے لگائی جارہی ہے۔ فائر وال کے لگنے سے انٹرنیٹ کی رفتار مدہم ہے اور IT انڈسٹری کا دم گھٹنا شروع ہو چکا ہے۔
جرنیلو خدارا اس ملک پر، اسکے نوجوانوں پر رحم کرو
خالد قاضی