NUKTADAAN

Reading: ‏۱۱۰۔ بڑے بے آبرو ہو کر ۔۔”
Reading: ‏۱۱۰۔ بڑے بے آبرو ہو کر ۔۔”

‏۱۱۰۔ بڑے بے آبرو ہو کر ۔۔”

admin
5 Min Read

نکتہ داں-۱۱۰

۴ مئی ۲۰۲۵

ڑے بے آبرو ہو کر ۔۔

کہتے ہیں کہ چالاک کوّا جب پھنستا ہے تو دونوں پیروں سے پھنستا ہے۔ یہی کچھ مودی کا مقدر لگتا ہے۔ میں اخبار انڈین ٹریبیون پر نظر رکھتا ہوں۔  وہاں بھی اب سرخیوں میں جنگ کے بخار کی جگہ، مشرقی پنجاب اور ہریانہ کے درمیان زراعت کیلئے پانی کی جنگ کے متعلق زیادہ خبریں ملتی ہیں۔ مودی کو امریکہ بہادر پر پورا بھروسہ تھا لیکن:

جن پہ تکیہ تھا، وہی پتے ہوا دینے لگے۔ 

وہاں سے مودی کو ایک مشورہ اور ایک تنبیہ موصول ہوئی۔ مشورہ یہ کہ، انڈیا اور پاکستان، دونوں  ملک مل کر گفت و شنید سے اپنے مسائل حل کریں 

اور پھر تنبیہ یہ، کہ ایسے کسی بھی عمل سے گریز کیا جائے جس سے علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو۔

موجودہ دنیا کے تین بڑے ملک  امریکہ، چین اور روس ہیں۔ موجودہ دور میں امریکہ ، چین  دشمنی کی  وجہ سے انڈیا کا سب سے بڑا اتحادی ہے، لیکن اسے اپنے مفادات بھی عزیز ہیں لہذا اسکی طرف سے اس طرح کے جواب کی مودی سرکار کو بالکل امید نہیں تھی۔ اور چین تو پاکستان کا سب سے بڑا اتحادی ملک ہے

رہ گیا روس، تو آج کی تازہ خبر یہ ہے کہ، انڈیا کے وزیر خارجہ جے شنکر کی، روسی وزیر خارجہ ، سر گے لیوروو سے ، پہلگام واقعے پر  رابطے پر، انھیں روسی حکومت کی طرف سے مشورہ دیا گیا کہ آپ اپنے معاملات، پاکستان سے ۱۹۷۲ کے شملہ معاہدہ اور ۱۹۹۹ کے لاہور اکارڈ کی روشنی میں باہمی گفت و شنید سے طے کریں۔ یہ خبر انڈین اخبار میں ان ہی الفاظ میں چھپی ہے گویا دنیا کی تینوں بڑی طاقتوں کی طرف سے انڈیا کو ایک ذمہ دار ریاست کی طرح کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 

جبکہ یورپین یونین کے ممالک سے بھی اسی ہی طرح کا رد عمل ملا ہے۔ 

میرے لئے تو، جنگ کے امکان کا لٹمس پیپر  یہ تھا کہ، امریکہ اور یورپی ممالک اپنے شہریوں کو ہندو و پاک کے سفر کی ممانعت اور اس خطے میں موجود اپنے شہریوں کو سفر مختصر کرنے کا مشورہ جاری کرتے۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا لہذا سب خیر ہے۔ہاں انڈین میڈیا نے اپنے ملک میں جس جنگی جنون کا طوفان برپا کیا ہوا ہے اس پس منظر میں،  مودی کے دھمکی دینے کے بعد خاموشی اختیار کرنے  پر، انڈین عوام کا ردعمل، سوائے مودی سے مایوسی کے، اور کچھ نہیں ہوگا اور انڈین اپوزیشن اس موقعے سے فائدہ آٹھانے کیلئے پر تولے بیٹھی ہوئی ہے۔  ویسے بھی ،اس وقت،  انڈین آرمی کے مورال کے متعلق کیا رائے  قائم کی جائے، کہ جس کی فضائیہ اور بری فوج کے دو جرنلوں کو ( جنگ سے انکار یا نا اہلی کے سبب) عہدوں سے ہٹادیا گیا ہو۔ مودی بھڑک مار کر پھنس چکا ہے، اس ہی لئے، اس نے کمال چالاکی سے، اعلان کیا، کہ وزیر اعظم مودی نے افواج کو آپریشن کی پوری آزادی دے دی ہے، یہ اعلان اس لئے کیا گیا  کہ وہ کہہ سکے کہ میں نے تو کہہ دیا تھا اب آگے فوج نے کچھ نہیں کیا ! تو میرا کیا قصور

 اس پورے ڈرامے کا سیاسی ڈراپ سین ابھی ہونا باقی ہے، اور انڈیا کی اپوزیشن اس معاملے کا بھرپور فائدہ اٹھائے گی

اس ہی لئے میں نے اپنی پچھلی تحریر بروز ۲ مئی کا اختتام ان الفاظ میں کیا تھا:

کہتے ہیں ہر عروج کو زوال ہے

کیا مودی کا زوال آگیا ؟

لین اب میں مودی کے متعلق  یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ “بڑے بے آبرو ہو کر ۔۔”

خالد قاضی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے