نکتہ داں -۱۹۸
۱۶ اگست ۲۰۲۶
آغاز انتشار
اللّہ رب العزت کو حاضر اور ناظر جان کر کوئی مجھے یہ بتائے کہ ایم کیو ایم کس نے بنوائی ؟
ایم کیو ایم میں سےحقیقی کس نے بنوائی ؟
پھر ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کس نےشروع کیا۔
اسکے بعد پاکستان سر زمین پارٹی( پی ایس پی ) مصطفٰی کمال کے ہاتھوں، کس کے ایما پر وارد ہوئی۔
پھر الیکشن میں بری طرح ناکامی کے بعد، کس کے حکم پر، ایم کیو ایم دوبارہ اکھٹی کی گئی
پھر مقتدرہ کے ان ہی مجاوروں نے ،( اوپر سے آیا ہواحکم بجا لاتے ہوئے)، مطالبہ کیا کہ کراچی کو مرکز اپنی تحویل میں لے ۔لے
پھر مقتدرہ ہی کے نمائندے، محسن نقوی نے سسٹم کے کولییپس ہونے اور پھر نئے صوبے بنانے کا، نہ صرف حکم سنایا بلکہ یہ نہ ہونے پر مقتدرہ کی دھمکی بھی بتادی کہ “ورنہ ریڈ لائن کراس بھی ہو سکتی ہے”
پھر ایک دوسرے کی شکل سے متنفر مصطفٰی کمال اور خالد مقبول صدیقی کے کارکنوں نے کراچی میں ایک دوسرے سے ہاتھا پائی ، توڑ پھوڑ بلکہ فائرنگ بھی کی۔ اور پھر کس کے حکم پر توڑ پھوڑ کرنے والے کارکنوں کو گرفتاری سے بچایا گیا
اور پھر علی لاعلان ایک دوسرے کے خلاف بولنے والے مصطفٰی کمال اور خالد مقبول صدیقی کو شٹ اپ کال دے کر کس نے دونوں کو ساتھ کام کرنے کا حکم دیا
اور ماضی قریب میں کس کے حکم پر علیم خان نے پاکستان ۔ استحکام پارٹی بنائی
اب، یہ سب پیادے یک زبان ہوکر، پاکستان کے عوام کو بھاشن دے رہے ہیں
علیم خان کہہ رہا ہے کہ سیاستدان مزید صوبوں کیلئے مکالمہ شروع کریں اور خالد مقبول اور مصطفٰی کمال ( جو ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی نہیں چاہتے) فرمارہے ہیں کہ مزید صوبوں کی تشکیل کیلئے قومی ڈائیلاگ شروع کروائیں گے
اور حسن اتفاق دیکھیں کہ ان ہی دنوں جماعت اسلامی بھی، پٹرول کی قیمتوں کے بہانے اپنے احتجاج کو رفتہ بہ رفتہ بڑھا رہی ہے
( تمام پیادے آہستہ آہستہ آگے بڑھائے جارہے ہیں
یہ صورتحال واضح کرتی ہے، کہ نہ ہمارے جرنل اور نہ انکے پیادے، زمینی صورتحال کا ادراک رکھتے ہیں۔
سوئی گیس، اور معدنیات سے جرنلوں کی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں اس ہی لئے، پاکستان کے پانی ، معدنیات اور دوسرے مالی وسائل پر قابض ہونے کیلئے، نہ صرف کراچی، بلکہ گوادر کو بھی وفاق کے زیر انتظام کرنے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں
خیبر پختون خواہ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں حالات سنبھل نہیں رہے اور اب سندھ کو بھی تختہ مشق بنانے کے ارادے ہیں۔
کیا انکا یہ عمل سیاسی استحکام ( جو کہ پہلے ہی ناپید ہے) کو مکمل طور پر ختم نہیں کردے گا ؟ کیا اس سے کاروبار تباہ نہیں ہونگے اور کیا اس انتشار کا فائدہ اٹھا کر جرنیل دوبارہ مارشل لا ، جسکی اس خطہ ارض کے موجودہ حالات میں امریکہ کو سخت ضرورت ہے، نہیں لگائیں گے ؟
اسی ہی لئے امریکی صدر کی طرف سے بار بار مائی فیورٹ فیلڈ مارشل کہا جاتا ہے
پاکستان کے عوام اس منصوبے کو ناکام و نامراد کردیں گے انشااللٰہ
خالد قاضی