نکتہ چیں۔ ۱۳
۷۔ اپریل ۲۰۲۴
فوج کے ماؤتھ پیس ، نجم سیٹھی نے ۳ پیشینگوئیوں کی تھیں
۱- محسن نقوی وزیر داخلہ بنایا جائے گا
یہ معاملہ ن لیگ کے ہاتھوں میں تھا
۲- آصف زرداری کو اسٹیبلشمنٹ صدر نہیں بنوانے دیگی۔
یہ معاملہ آصف زرداری کے ہاتھ ہے
۳- سینیٹ چیئرمین انوارالحق کاکڑ بنے گا
یہ معاملہ بھی PPP کے ہاتھوں میں ہے
روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق:
پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ سے یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں نو منتخب ممبران حلف اٹھائیں گے۔
ممبران کے حلف اٹھانے کے بعد اجلاس میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔
گویا بظاہر، ن لیگ، اسٹیبلشمنٹ کی خواہش کو پورا کیا۔
جبکہ PPP اپنے احداف سے پیچھے نہیں ہٹی
خالد قاضی