NUKTADAAN

Reading: ‏۱۴۵۔ یک بے وجہ تشویش
Reading: ‏۱۴۵۔ یک بے وجہ تشویش

‏۱۴۵۔ یک بے وجہ تشویش

admin
2 Min Read

نکتہ داں-۱۴۵

۱۹ ستمبر ۲۰۲۵

ایک بے وجہ تشویش

میرے ایک دوست نے، جو کافی عرصہ سعودی عرب میں کام کر چکے ہیں، نے مجھے سعودی میڈیا پر جاری عربی زبان میں نغمہ، جو سعوُدی حکومت نے پاکستان سے مشترکہ دفاعی معاہدے کی تقریب کے دوران جاری کیا ہے، اس سے متعلق سوال کیا، کہ اس نغمے اور اس سے پیدا شدہ ایک Hype اور تشہیر کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں

میں نے جواباً لکھا:

بھائی ،سعودی پاکستان مشترکہ دفاعی معاہدہ دراصل،  سعودی عرب اور امریکہ کی پچھلی صدی کی دیرینہ دوستی کا ڈاؤن فال ہے

یہ ایک بہت بڑا واقعہ ہے اور اس واقعے کو سعودی عرب نے اپنے عوام میں اس کی اہمیت کے مطابق منانے کیلئے یہ نغمہ بنایا ہے

ہم پاکستانی کوتاہ اندیش لوگ ہیں۔ ہم اپنے اپنے سیاسی تعصب سے باہر نکل کر سوچنے کیلئے تیار ہی نہیں ہیں

میں اس نغمے کو، ذولفقار علی بھٹو شہید کی منعقدہ اسلامی کانفرنس کے دوران جاری کردہ نغمے 

“ ہم تا بہ ابد، سعی و تغیر کے ولی ہیں۔ ہم مصطفوی مصطفوی مصطفوی ہیں “ کے ہم پلہ نغمہ تصور کرتا ہوں ۔ یہ معاہدہ دونوں برادر ملکوں کے فائدے کیلئے ہے، کسی سیاسی پارٹی کے فائدے کیلئے نہیں ہے۔

اسکو اس ہی نظر سے دیکھنا چاہئے 

خالد قاضی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے