NUKTADAAN

Reading: ‏۲۷۔ کٹھ پتلی وزیر اعظم
Reading: ‏۲۷۔ کٹھ پتلی وزیر اعظم

‏۲۷۔ کٹھ پتلی وزیر اعظم

admin
4 Min Read

نکتہ داں-۲۷
۶ مئی ۲۰۲۴

کٹھ پتلی وزیر اعظم
شہباز شریف حکومت کو قائم ہوئے دو مہینے ہوئے ہیں۔ اس وقت، حکومت کی کارکردگی پر کوئی رائے قائم کرنا ، قبل از وقت ہوگا۔
لیکن ، اس حکومت کے قائم ہوتے ہی، نگراں وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی( جنکے ہاتھ ، پنجاب میں PTI کے سیاسی قتل میں ملوث تصور کئے جاتے ہیں) کے وفاقی وزیر داخلہ مقرر کئے جانے اور پھر پنجاب ہی سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوجانے سے یہ تاثر قوی ہو گیا ہے، کہ شہباز حکومت ایک کٹھ پتلی حکومت ثابت ہوگی۔
شہباز شریف کے عمل پر یہ بات منحصر کرتی ہے ، کہ وہ اس (کٹھ پتلی ہونے کے) تاثر کو قائم رکھتے ہیں یا ختم کرتے ہیں۔
مئی کا مہینہ ، شہباز حکومت کیلئے سیاسی طور پر بہت اہم ہے۔ اگر حکومت موجودہ ماہ کے دوران ، دو اہم کام سرانجام دے دیتی ہے، تو ان اعمال کی وجہ سے جمہوریت پر عوام کے اعتماد اور دنیا کے پاکستان پر اعتماد کو مضبوط کیا جاسکتا ہے، وگرنہ، ہم جیسے ہیں ویسے ہی سمجھے جائیں گے۔
۱- گندم کے بحران پر بہت کچھ کہا اور لکھا جاچکا ہے اور بظاہر حکومت اس اسکینڈل کے محرکات، اس میں ملوث با اثر مافیا اور نگراں حکومت کے سرکردہ افراد کے کردار کے ملوث ہونے کی تحقیق کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اگر مئی کے مہینے میں یہ تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرکے ، ذمہ داروں کو بے نقاب کردیا جاتا ہے تو یقینا شہباز حکومت پر عوام کےاعتماد میں اضافہ ہوگا، وگرنہ کٹھ پتلی ہونے کا تاثر مزید تقویت پائے گا۔
۲- ۹ مئی کو، PTI, عمران خان کو گزشتہ سال قید کئے جانے اور ۹ مئی کے احتجاج کی آڑ میں PTI کی لیڈر شپ، کارکنوں اور خاص کر خواتین ورکروں کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن کے خلاف ایک ملک گیر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے، یہ احتجاج PTI اور اس کے کارکنوں کا بنیادی حق ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ PTI کے اس احتجاج کو (جو ایک سیاسی عمل ہے)، حکومت، صبر و تحمل سے کرنے کی اجازت دیتی ہے یا ریاستی جبر سے اس سیاسی عمل میں رکاوٹیں ڈالتی ہے ۔ PTI کو بھی اپنے کارکنوں کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے سے سختی سے منع کرنا چاہئے۔
اگر شہباز حکومت ، وزیر داخلہ محسن نقوی کو کسی نامناسب عمل سے دور رکھتی ہے تو یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی ورنہ نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ دنیا بھر میں شہباز حکومت کا کٹھ پتلی ہونے کا تاثر مزید مضبوط ہوجائے گا ا
اس وقت پاکستان کی سب سے اہم ضرورت معاشی استحکام ہے، اور معاشی استحکام بنا سیاسی استحکام کے ایک خواب ہی رہے گا۔
امید کی جانی چاہئے کہ سیاسی لوگ، عقلمندی اور دور اندیشی سے کام لیکر، ملک کو جرنیلی سائے سے آزاد کرنے کی طرف پیش قدمی کرے گی۔

وما علینا اِلا البلاغ

خالد قاضی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے