NUKTADAAN

Reading: ‏۷۔ کیا بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ میں ہیں ؟
Reading: ‏۷۔ کیا بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ میں ہیں ؟

‏۷۔ کیا بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ میں ہیں ؟

admin
3 Min Read

نکتہ چیں – ۷

۲۴ مارچ ۲۹۲۴

کیا بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ میں ہیں ؟

پچھلے کئی ہفتوں سے، ہمیشہ خبروں میں رہنے والے بلاول، شاید سیاسی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

اپنے والد کی صدارتی مہم میں خاصے مصروف رہے، لیکن آصف زرداری کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ خبروں سے غائب ہوگئے ہیں۔

میرا خیال ہےکہ وہ پھر اپنے والد سے ناراض ہیں۔ وجہ ؟

 باپ اور بیٹے کی سیاسی سوچ کا فرق، انداز اور زرداری کی مفاہمت کی پالیسی کے تحت اصولوں سےسمجھوتہ کر لینے پر آمادگی ہے۔

پچھلے چند ہفتوں میں ایسی کیا بات ہوئی یا ہوسکتی ہے، جو باعث نزاع بن گئی ہو ؟

میرے تخیل کے مطابق ۳ ایسے امکانی اختلافات ہوئے یا ہوسکتے ہیں

۱۔ سندھ کابینہ کی تشکیل: 

اس تشکیل میں کئی سابقہ چہرے، جن کی ایمانداری، اور کارکردگی دونوں پر ہی کئی سوالات اٹھائے جاسکتے ہیں کو دوبارہ کابینہ کا حصہ بنانا حقیقتاً اچھنبے کا سبب ہے۔

جن میں سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ جو اپنی سابقہ کارکردگی کی وجہ سے سندھ کی تعلیمی گراوٹ کے ذمہ دار تصور کئے جاتے ہیں کو دوبارہ اسی عہدے پر فائز کرنے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تعلیم جیسے اہم شعبے کو PPP کوئی اہمیت نہیں دیتی ہے۔ 

شرجیل میمن کہ جنکے متعلق کئی ان کہی کہانیاں زیر گردش رہتی ہیں اور جنھیں انکے مخالف شرارتاً “ زرداری جو کماؤ پٹ” یعنی زرداری کا کماؤ بیٹا کہتے ہیں، کو ایک نہیں تین محکموں کا قلمندان تفویض کرنا بھی شامل ہوسکتا ہے

دوسرا امکانی اختلاف PPP کے سینٹ کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ Ppp نے اس دفعہ، رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو اور فرحت اللٰہ بابر جیسے مسلمہ اصول پسند اور جمہوری سوچ کے علمبردار شخصیات کی ٹکٹ درخواستوں کو نظر انداز کرکے کچھ ایسے افراد کو سینٹ کے ٹکٹ تفویض کئے ہیں جنھیں لوگ شرارتاً ATM سے تشبیہ دیتے ہیں، 

اور پھر تیسری ممکنہ وجہ محسن نقوی جیسے اسٹیبلشمنٹ کے بندے کی سینیٹ ممبر شپ کے کاغذات کی تائید کنندہ PPP ہو، تو جمہوری سوچ رکھنے والوں کو اچھنبا ہی ہوگا۔

اور محسن نقوی کی بطور وزیر داخلہ مقرر کئے جانے پر PPP کی خاموشی،  رضامندی ہی تصور کی جائیگی

میری رائے میں یہ سب اقدامات، آصف زرداری کو تیسری مرتبہ صدارت تو دلا سکتے ہیں لیکن بلاول کو وزیراعظم بنانے میں کسی طرح بھی معاون ثابت نہیں ہوسکتے

لیکن مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اوپر بیان کئے گئے تمام امکانات، بلاول کی خاموشی کی وجہ سے میرے ذہن کی اختراع ہیں، ان میں کس قدر حقیقت ہے، اسکا علم مجھے نہیں۔ مالک کائنات کو ہے۔ 

خالد قاضی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے