Skip to main content

NUKTADAAN

Reading: ۱۹۷۔ نکتہ داں ۔ ٹکڑے بخرے کرنے کے اصل لائق
Reading: ۱۹۷۔ نکتہ داں ۔ ٹکڑے بخرے کرنے کے اصل لائق

۱۹۷۔ نکتہ داں ۔ ٹکڑے بخرے کرنے کے اصل لائق

admin
2 Min Read

نکتہ داں-۲۰۱

۲۲ اگست ۲۰۲۶

ٹکڑے بخرےکرنے کے اصل لائق

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے بقول، عمران خان کے شفاء انٹر نیشنل اسپتال کے بجائے، پمز میں لے جانے کی وجہ سکیورٹی کی صورتحال ہے، سیاست نہیں۔

اگر انکی بات پر یقین کرلیا جائے تو وزیر داخلہ محسن نقوی کو استعفٰی دیدینا چاہئے۔ 

خیبر پختون خواہ میں فوج کے جوانوں کی آئے دن لاشیں اٹھائی جارہی ہیں ۔ بلوچستان میں پولیس سورج ڈھلتے ہی تھانوں میں مفقود ہو جاتی ہے، آزاد کشمیر میں بین الاقوامی میڈیا کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے تاکہ دنیا کو درست صورتحال کا پتہ نہ چل پائے اور اب پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں ایک قیدی ، سکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے ، شفا انٹرنیشنل اسپتال نہیں لے جایا جا سکا اور یہ بات اپوزیشن نہیں،حکومتی وزیر خود کہہ رہا ہے۔ تف ہے ایسی حکومت اور اسکے سکیورٹی اداروں پر ۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اس صورتحال کی ذمہ داری کس پر ڈالیں گے اور انکے گلے میں ایک اور طوق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی نے بھی ڈالدیا ہے۔ انگلستان سے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگ اور ۱۰۳ رنز سے شکست ہو گئی ہے۔

اور موصوف فرماتے ہیں کہ صوبوں کے  ٹکڑے بخرے کرنے  سے معاملات درست ہونگے ۔

ٹکڑے بخرے تو اس ہائبرڈ نظام کو زبردستی رائج کرنے والے  لوگوں کے کرنے چاہئیں

خالد قاضی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے